کتاب کا نام: انوارِ شمسیہ
افادات : محدث العصر الشیخ طریقت و شریعت حضرت مولانا شمس الہادی شاہ منصوری قدس سرہ
بحسن اہتمام: حضرت اقدس مولانا اعزاز الحق نقشبنی شاہ منصوری حفظہ اللہ
زیر اہتمام: خانقاہ نقشبندیہ شمسیہ شاہ منصور ضلع صوابی خیبر پختونخوا
شیخ طریقت و شریعت شیخ الحدیث مولانا شمس الہادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے:
1-صرف علم ظاہری جتنا بڑھتا ہے اس سے عجب و تکبر پیدا ہوتا ہے لیکن جب اس کے ساتھ علم باطنی شامل ہوجائے تو یہ معجون مرکب بن جاتا ہے اور معجون مرکب حکماء کے نزدیک مفردات سے زیادہ مؤثر اور نافع ہے۔
2-طریقت کا خلاصہ ذکر حق، فکر حق اور رضائے حق (یعنی ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا مد نظر رکھنا) ہے ذکر حق اور فکر حق سے رضائے حق نصیب ہوتی ہے۔
3-انسانیت کی اصل روح علم ہے اور علم کی روح عمل ہے اور عمل کی روح اخلاص ہے اور اخلاص کی روح عدم النظر الی اخلاص ہے یعنی اپنے اخلاص کو اخلاص نہ سمجھنا۔













Reviews
There are no reviews yet.